حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 77 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 77

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ ان دنوں میں بھی خدائے قادر مطلق نے پہلے نبیوں کی مانند ایک نبی مبعوث کیا ہے جس کے ہاتھ پر سینکڑوں معجزات دنیا میں ظاہر ہو چکے ہیں۔وہ ان سب کو روحانی زندگی عطا کرتا ہے جوحق مجوئی کی نیت سے اس کے پاس آتے ہیں۔“ روسی ادیب (1910-1828) Count Leo Tolstoy (ذکر حبیب ص 435) 77 اس عالمی شہرت یافتہ ادیب سے بھی مذہبی موضوعات پر خط وکتابت ہوئی۔آپ نے انہیں حضرت اقدس علیہ السلام کی ایک تصویر، ریویو آف ریلیجنز کی ایک کاپی اور کشمیر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کی تصویر بھجوائی جس کے جواب میں اُن کا 5 جون 1903ء کا لکھا ہوا مکتوب ملا کہ: "۔۔عقلمند انسان حیات عیسی کا قائل ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔۔۔میگزین کے نمونے کے پرچے میں دو مضمون بہت ہی پسند آئے یعنی گناہ سے کس طرح آزادی ہوسکتی ہے اور آئندہ زندگی کے مضامین ، خصوصاً دوسرا مضمون بہت پسند آیا نہایت ہی شاندار اور صداقت سے بھرے ہوئے خیالات ان مضامین میں ظاہر کئے گئے ہیں۔۔۔۔میں ہوں آپ کا مخلص ٹالسٹائی اس کے بعد بھی کچھ عرصہ مراسلت جاری رہی۔ڈوئی John Alexander Dowie سے خط و کتابت 1903ء میں حضرت مفتی صاحب کے پاس کلکتہ کا ہفتہ وار پر چہ اپنی فینی آیا۔اس میں ذکر تھا کہ امریکہ میں ڈوئی نام کا ایک شخص نبوت کا مدعی ہے۔آپ نے ڈوئی کو خط لکھ کر حالات دریافت کر کے اُس کو اپنا لٹریچر بھیجا۔حضرت اقدس آپ کی اس خط و کتابت سے خوش ہوئے اور فرمایا کہ اس کا