حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 265
265 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ اللهم اقسم لنا من خَشْيَتِكَ ما تحول به بيننا و بين معاصيك ومن طاععتك ما تبلغنا به جنتك و من اليقين ما تهون به علينا مصيبات الدنيا و متعنا باسما عنا و ابصارنا وقوتنا ما احييتنا واجعله الوارث منا و اجعل ثارنا على من ظلمنا وانصرنا على من عادانا اللهم لا تجعل مصيبتنا في ديننا ولا تجعل الدنيا اكبر همنا ولا مبلغ علمنا اللهم علمنا بما ينفعنا وزدنا علماً علم القران الفضل 31 جنوری 1957 ء ) و علم الاخلاص محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا شیدائی ایڈیٹر افضل مکرم روشن دین تنویر صاحب کو ایک غیر از جماعت دوست کا مکتوب موصول ہوا: حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی رحلت کی خبر پڑھ کر اناللہ وانا الیہ راجعون کی عملی تفسیر سامنے آئی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔آمین۔میری دانست میں وہ ایک سچا مبلغ اسلام تھا اور اس کی تحریر میں اسلام کی پاکیزگی تھی اور ظاہر اور باطن میں وہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا شیدائی تھا۔چونکہ میں احمدیت یا مرزایت یا قادیانیت کا مخالف ہوں اس لئے میں نے کبھی یہ امر مطالعہ نہیں کیا کہ ان کو احمدیت سے کتنی محبت تھی۔بلکہ مجھے ایک بار ایک سفر میں جو دہلی اور لاہور کے درمیان تھا ان سے شرف مکالمہ اور مخاطبہ حاصل ہوا۔اور اس کے بعد مجھے ان کے مبلغ اسلام ہونے میں کبھی شک نہیں گزرا۔اس لئے مجھے بہت صدمہ ہوا۔میرے اس خط کو ان کے لواحقین تک پہنچائیں۔“ فقط والسلام مولوی عبد الود و دسرحدی سرکی دروازہ پیشاور ( پاکستان )