حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 264
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مفتی صاحب کا توکل علی اللہ تحریر:۔مکرم محمد الحق صاحب خلیل ، بی اے شاہد 264 حضرت مفتی صاحب کو اللہ تعالیٰ پر توکل اور یقین کا جو مقام حاصل تھا۔وہ شاذ ہی کسی کو نصیب ہوتا ہے۔چند ماہ قبل ایک دفعہ میں حضرت مفتی صاحب کی خدمت میں دُعا کے لئے حاضر ہوا اور عرض کی کہ مجھے دعوت الی اللہ کے لئے بیرونی ممالک میں بھجوایا جارہا ہے۔اس پر آپ نے مجھے فرمایا کہ مسافر کی دُعا بہت قبول ہوتی ہے۔سفر میں میری صحت اور شفایابی کے لئے دُعا کرنا۔اللہ تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے۔حضرت مفتی صاحب کا یہ طریق تا کہ ہر دعا میں حضرت (خلیفہ (مسیح) کی صحت آپ کے عزائم میں برکت اور کامیابی کے ئے ضرور دُعا کرتے۔ایک دفعہ ملاقات کے دوران آپ نے فرمایا کہ میں بستر علالت پر ہر وقت اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا رہتا ہوں۔اور تین مقاصد کو دُعا میں خاص طور پر مد نظر رکھتا ہوں۔(1) ربوہ اور قادیان ہمیشہ حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ کے مخلص خدام سے آباد رہیں (2) ہاں جہاں بھی احمدی ہیں مخالفین کے شر سے محفوظ رہیں۔(3) پاکستان ہمیشہ ترقی اور فتح کے راستے پر گامزن رہے اور اللہ تعالیٰ اسے جنگ کے شعلوں سے محفوظ رکھے۔حضرت مفتی صاحب کا یہ طریق تھا کہ ہاتھ اُٹھا کر جب دوسروں کے لئے دُعا کرتے تو اکثر بالجہر دُعا کرتے۔سورۃ فاتحہ اور درود شریف کو خاص طور پر دہراتے تھے۔اس کے بعد اس دُعا کا التزام میں نے اکثر دیکھا ہے۔اذهب البأس رب الناس واشف انت الشافي لا شفاء الا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما صغيرًا ولا كبيرا۔اسی طرح میں نے قادیان میں حضرت مفتی صاحب کی زبان مبارک سے یہ دعا بھی بکثرت سنی ہے۔