حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 249
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 249 جس میں پر جوش فرزندانِ توحید کے ہاتھوں میں آٹھ پرچم تھے جن پر حسب ذیل اشعار خوشخط لکھے ہوئے تھے: بعد از خدا بعشق محمد مخترم کفر این بود بخدا سخت کافرم وہ پیشوا ہمارا جس ނ ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم شار کوچه آل محمد است ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے دیں دین محمد سا نہ پایا ہم نے کوئی ہم ہوئے خیر اُمم تجھ سے ہی اے خیر رُسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے یا رسول الله برویت عهد دارم استوار عشق تو باشم ازاں روز یکه بودم شیر خوار وادی کشمیر عشاق رسول کے وجد آفریں ترانوں اور سرمدی نغموں سے گونج رہی تھی۔( عالم روحانی کے لعل و جواہر نمبر 386 از محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب) ) الفضل 2 جون 2006، ص 2