حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 250 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 250

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 250 فروری 1935 ء میں آپ حضرت خلیفہ سیح الثانی کے پرائیویٹ سیکرٹری مقر ہوئے۔اکتوبر 1935ء کو حضرت مفتی صاحب کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا نکاح حضرت مریم صدیقہ صاحبہ سے پڑھایا۔اس نکاح کے بابرکت اور مقدس ہونے کے بارے میں عبرانی اناجیل کی پیشگوئی کا ذکر فرمایا کہ مسیح آئے گا شادی کرے گا اولا د بھی ہوگی۔پس یہ وہ مبارک اولاد ہے جس کی پیشگوئی آسمانی صحائف میں بھی موجود ہے۔الفضل 2 /اکتوبر 1935 ، ص 7) 1936ء میں آپ نے دو اہم تقاریر کیں۔ایک 9 نومبر کو مہمان خانہ میں زیر صدارت حضرت میر محمد الحق صاحب ، ذکر حبیب کے موضوع پر اور دوسری تقریر 11 نومبر کو بیت اقصیٰ میں زیر صدارت محترم شیخ بشیر احمد صاحب کی۔اسی سال اپنے حبیب کی یادوں پر مشتمل کتاب شائع کی جو ذکر حبیب کے نام سے ایک معرکۃ الآراء تصنیف ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت اور معمولات زندگی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ایک جامع اور مستند تصویر پیش کر دی۔جو حضرت اقدس علیہ السلام کے عشاق کے لئے قیمتی دستاویز ہے۔یکم جون 1937ء کو آپ کی صحت کی کمزوری کی وجہ سے صدر انجمن احمدیہ نے آپ کی خدمات کا زبردست اعتراف کرتے ہوئے آپ کو مرکزی رکنیت سے سبکدوش کیا۔آپ کے متعلق ایک ریزولیشن پاس ہوا: حضرت مفتی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور خاص رفقاء میں سے ہونے کے علاوہ صدر انجمن احمدیہ کے بھی قدیم ترین اور ممتاز کارکنوں میں سے ہیں اور ان کے ریٹائر ہونے پر صدر انجمن ان کی خدمات کا شکر گزاری کے ساتھ اعتراف کرتے ہوئے ان کے متعلق محبت اور قدر دانی کے جذبات کا اظہار کرتی ہے اور دُعا کرتی