حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 212 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 212

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 212 ہر دفعہ میں افسوس کرتی ہوں کہ میں نے کیوں نہ پوچھا کہ آپ کون ہیں کہاں کے رہنے والے ہیں۔میں ہر دفعہ یہ نیت کرتی ہوں کہ اب پوچھوں گی لیکن ہمیشہ بھول جاتی ہوں۔اس عورت نے مجھے لکھا کہ میں نے اخباروں میں پڑھا ہے کہ آپ مذہبی آدمی ہیں اور اسلام کے مبلغ ہیں اور یہ کہ آپ مشرق سے آئے ہیں، ممکن ہے اس شخص کے بارہ میں آپ میری کوئی راہ نمائی کریں۔میں نے سوچا کہ اول تو یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہی وجود ہے جو خواب میں اُسے دکھائی دیتا ہے اور اس کی راہ نمائی کرتا ہے۔یا ممکن ہے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی شکل خواب میں اسے دکھائی دیتی ہو۔تیسرے چونکہ میں مشرق سے آیا ہوں، اور۔۔۔کی تبلیغ کر رہا ہوں۔ممکن ہے میری ہی شکل اس کے سامنے آگئی ہو۔چنانچہ میں نے تین تصویریں لیں جن میں سے ایک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تھی اور ایک حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تھی اور ایک میری تھی۔اس عورت کو بھیج دیں۔میں نے ساتھ ہی یہ لکھا کہ میڈم یہ تین تصویر یں ہیں ان میں سے کوئی ایک شخص ایسا ہے جو تمہیں خواب میں دکھائی دیتا ہے اور تمہاری راہ نمائی کرتا ہے۔چند دنوں کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور میری تصویریں واپس آگئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر اس نے رکھ لی اور لکھا مجھے وہ آدمی مل گیا ہے جو خواب میں میری راہ نمائی کرتا ہے۔پھر یہی خواب اس کے احمدی ہونے کا موجب ہوئی۔“ آپ چلتے پھرتے داعی اللہ تھے۔آپ کا لباس مختلف انداز ہونے کی وجہ سے توجہ کا جاذب بنتا۔شکاگو کا واقعہ ہے ایک دفعہ آپ بازار سے گزر رہے تھے کہ ایک بچی نے اپنی والدہ سے کہا: "Look ! Look ! Mother, Jesus Christ has come۔" می ! دیکھئے یسوع مسیح آگئے ہیں