حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 211 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 211

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 211 پطرس کے جانشین ہیں اس لئے پوپ سے غلطی ہونے کا امکان نہیں۔حضرت مفتی صاحب نے جواب دیا کہ انجیل سے ثابت ہوتا ہے کہ جب مسیح پطرس کو بنیادی پتھر قرار دے چکے تو اس کے بعد ان سے بہت بڑی غلطی سرزد ہوئی۔اس نے خطرے کے وقت کہ دیا کہ میں مسیح کونہیں جانتا۔پس جب اس سے غلطی ہوسکتی ہے تو پادریوں اور پوپ سے بھی ہوسکتی ہے۔خلاصہ الفضل 4 مئی 1922 ء ص 2) امریکہ میں ایک مدعی نبوت تھا۔عراقی تھا، مگر لمبے عرصے سے امریکہ میں رہ رہا تھا۔اُس کا دعوی تھا کہ وہ سب سے بڑا نبی ہے مگر کالوں اور ہندوستانیوں کے لئے نہیں ہے۔اس شخص سے حضرت مفتی صاحب نے گفتگو کی اور دینِ حق کا تعارف کروایا۔اُسے جب پتہ چلا کہ آپ کا تعلق ہندوستان سے ہے تو کہنے لگا۔”ہندوستان میں بہت گرجے ہیں آپ کوشش کریں کہ وہاں سے کچھ امداد کا بندوبست ہو جائے۔آپ نے فرمایا کہ تم تو ہندوستان کے لئے نبی نہیں ہو اور اس ملک کے بہت خلاف ہو اور تمہارے الہامات میں ہندوستان کے خلاف وعظ ہے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہاں سے امداد بھی ملے۔کچھ سوچ کر کہنے لگا اچھا تم ابھی کسی سے کچھ نہ کہنا میں اپنے الہامات میں سے ہندوستان کے خلاف والا حصہ نکال دوں گا۔یہ تھا مدعی نبوت کے الہامات کا حال! خلاصہ الفضل 5 جون 1922 ءص7) خواب سے رہنمائی حضرت مفتی صاحب تحریر فرماتے ہیں : ” مجھے ایک لیڈی کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ جب کبھی کوئی مشکل آتی ہے میں دُعا کرتی ہوں اور ایک آدمی مجھے نظر آتا ہے اور وہ میری راہ نمائی کرتا ہے۔وہ آدمی مشرق کی طرف کا ہے کوٹ پہنتا ہے۔اس کے سر پر پگڑی ہوتی ہے۔جب کبھی کوئی مشکل پیش آتی ہے میں دعا کرتی ہوں اور وہ آدمی خواب میں مجھے دکھائی دیتا ہے اور میری رہنمائی کرتا ہے۔لیکن