حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 141
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ ہوا۔مسلمانوں کو لاحق حال ہو رہی ہے اور اگر انہیں انگریزی علوم کا صرف ایک چھینٹا بھی دے دیا جائے تو اس کا یہ اثر ہوتا ہے کہ دین کو بالکل چھوڑ بیٹھتے ہیں ہم حیران ہیں کہ کیا کریں۔ہاں آپ کی جماعت میں یہ خوبی دیکھی ہے کہ آپ کی جماعت کے ممبر انگریزی خوان بھی ہیں اور دین کے بھی پورے طور پر پابند ہیں۔میں مرزا صاحب کے دعوی کو نہیں مانتا مگر ان کی جماعت میں جو یہ خوبی ہے اس کا قائل ہوں۔“ ( بدر 20 جولائی 1911 ء ) 141 المختصر لکھنو سے یہ وفد کامیاب و کامران ہو کر 17 اکتوبر 1910 ء کی شام کو دارالامان میں داخل مونگیر کا تربیتی دوره حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کے ارشاد پر حضرت مولوی سرور علی شاہ صاحب اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے 8 سے 26 نومبر 1910ء تک شاہجہان پور، مونگھیر ،سورج گڑھ، اور ین، بھاگلپور، بنارس ، چڑیا کوٹ اور الہ آباد کا تبلیغی دورہ کیا اور سالانہ جلسہ میں شرکت کی۔شاہجہان پور میں لیکچرز سے متاثر ہو کر دو ہندو مرد اور ایک عورت مشرف بہ دین حق ہوئے جو حضرت حافظ سید علی میاں صاحب اور ان کے فرزند حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب کے زیر دعوت تھے۔اس جلسہ کی مفصل خبر پیسہ اخبار میں شائع ہوئی، حضرت مفتی صاحب کی تقریر کے متعلق اخبار نے لکھا: آپ کا بیان علی العموم اور وہ حصہ بالخصوص بہت ہی دلپذیر تھا جس میں آپ نے عبرانی کی تو رات سے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پیشگوئیاں پڑھ کر اُن کا ترجمہ عنایا جس نے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ شریف اور نام مبارک اصل زبان عبرانی کی تو رات شریف میں لکھا دکھا دیا اور فضیلت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے