حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 126 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 126

126 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ جنہوں نے اس موقع پر کھڑے ہو کر اس امر کی رقت آمیز اور دردمندانہ الفاظ میں تائید کی کہ ہم میں سے اب مسیح کا جانشین بننے اور بیعت لینے کے لائق حضرت مولوی صاحب موصوف ہیں۔( بدر 2 جون 1908ء) حضرت مفتی صاحب یہ تحریر پڑھ کر سنا چکے تو حضرت مولوی صاحب کھڑے ہوئے اور ایک درد انگیز تقریر کی۔اس کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے صدمے سے چور چورا حباب جماعت کے خوف کی حالت کو اللہ تبارک تعالیٰ نے امن میں بدل دیا۔بیعت ہوئی اور آہ و بکا کے ساتھ جماعت کی یک جہتی اور سلامتی کی دُعائیں مانگتے ہوئے حضرت اقدس علیہ السلام کے چہرہ مبارک کی آخری زیارت ہوئی اور اس گنج گراں مایہ کوسپر د خاک کر دیا گیا۔حیف در چشم زدن صحبت یار آخر شد روئے گل سیر ندیدیم و بهار آخر شد احباب جماعت نے اپنے محبوب کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے نئے عزم سے کام شروع کیا۔27 مئی 1908ء کو جماعت قدرت ثانیہ کے دور اول میں داخل ہو گئی۔