حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 125
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ اندیشی کا مظہر ہے۔آپ نے تحریر فرمایا: بِسْمِ الله الرّحمنِ الرَّحِيم محمدة ونُصلى على رسوله الكريم الحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِين والصلوة والسلام على خاتم النبيين محمد المصطفى وعلى مسيح الموعود خاتم الاولياء 125 اما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رسالہ الوصیۃ ہم احمدیاں جن میں سے کچھ کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المہاجرین حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور اتی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام علی سلام اسوہ حسنہ قرار دے چکے ہیں جیسا کہ آپ علیای سلام کے شعر چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے سے ظاہر ہے کہ ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت کریں اور حضرت مولوی صاحب کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ حضرت اقدس علیہ سلام کا تھا۔اس دستاویز پر جماعت کے قریباً60 سر کردہ احباب کے دستخط ہیں جن میں کچھ نام درج ذیل ہیں۔ناقل ) رحمت اللہ مالک انگلش ویر ہاؤس لاہور ) ( صاحبزادہ ) مرزا محمود احمد، (مفتی ) محمد صادق عفی اللہ عنہ، سید محمد احسن امروہی ، سید محمد حسین اسسٹنٹ سرجن لاہور۔( مولوی ) محمد علی ایڈیٹر ریویو آف ریلیز ، خواجہ کمال الدین۔( ڈاکٹر ) مرزا محمد یعقوب بیگ۔خلیفہ رشید الدین اسسٹنٹ سرجن۔مرزا خدا بخش۔( شیخ ) یعقوب علی (ایڈیٹر الحکم )۔(مولوی) ماسٹر شیر علی ہیڈ ماسٹر مدرسہ تعلیم الاسلام۔(نواب) محمد علی خاں (رئیس مالیر کوٹلہ ) ( صاحبزادہ ) مرزا بشیر احمد (حضرت میر ) ناصر نواب