حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 127
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ آئینه صداقت باب دوم خلافت اولی میں خدمات 127 جماعت کو ایک ہاتھ پر جمع ہوتا دیکھ کر مخالفین کو شدید تکلیف ہوئی۔انہوں نے حسد کے مارے اعتراضات کی تیراندازی شروع کر دی۔قلم کا ہتھیار لے کر مستعد مجاہد آگے بڑھا اور ہر اعتراض کا مدلل جواب لکھا ایک کتاب لکھی جس میں آپ عالی سلام کی کامیاب زندگی کے ثبوت پیش کئے۔نیز اردو اور انگریزی اخبارات کے حضرت اقدس علی سلام کب وفات کے متعلق خبروں اور تبصروں کے تراشے جمع کئے اور آپ کے وصال پر جو تاریخیں لکھی گئیں اُن کو جمع کیا اور آخر میں آپ کی تعلیم کا نمونہ بھی دیا۔اس کتاب کا نام آئینہ صداقت رکھا گیا۔(بدر 9 جولائی 1908ء) اس کتاب آئینہ صداقت کے متعلق مولوی محمد علی صاحب نے بے حد تعریفی مکتوب تحریر کیا جو 23 جولائی 1908ء کے بدر اخبار میں چھپا۔اس میں لکھا: اس قدر مدلل اور سیر کن بحث اس میں ہے کہ کوئی پہلو باقی نہیں رہ جاتا اور پڑھنے والا، بشرطیکہ، وہ حق طلبی دل میں رکھتا ہو اور منہاج نبوت سے اس سلسلہ کو دیکھے اس کی صداقت کا قائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔آئینہ صداقت لفظی معنوں میں بھی آئینہ صداقت ہے خدا اسے بہتوں کی بہتری اور ہدایت کا موجب کرے۔“ ( بدر 8 جولائی 1908ء) اس بیدار مغز عاشق صادق نے نہ صرف اپنے محبوب کے روشن چہرے پر اعتراضات کی گردنہ آنے دی بلکہ احباب جماعت کو صبر جمیل پر قائم رہ کر ہمت اور حو صلے سے باوقار انداز میں حضرت اقدس علیہ السلام کے مشن کی کامیابی کے لئے آگے بڑھتے رہنے کی تلقین کی۔آپ نے احباب