حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 2
نونہالان جماعت ! آئیے آج ہم حضرت مرزا شریف احمد صاحب جنہیں اللہ تعالیٰ نے بادشاہ قرار دیا تھا کی کہانی سنتے ہیں۔عزیز بھائیو! آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ اس بادشاہ کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے جو خوشخبریاں اور بشارتیں ان کے والد ماجد یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عطا فرمائی تھیں وہ بشارتیں آپ کی کتابوں اور تذکرہ“ میں لکھی ہوئی موجود ہیں۔تذکرہ مجموعہ الہامات و کشوف وہ کتاب ہے جس کے اندر حضرت مسیح موعودؓ کو ہونے والے الہامات اور بشارتیں اور خوشخبریاں اور آپ کی خواہیں اور آپ کی پیشگوئیاں اکٹھی کی گئی ہیں۔پیدائش آپ کی پیدائش کی بابت حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ہمیں بشارت دی گئی ہے کہ تجھے لڑکا دیا جائے گا جیسا کہ اس کے مطابق 27 ذیقعدہ 1312ھ بمطابق 24 مئی 1895ء میرے گھر لڑکا پیدا ہوا اس کا نام شریف احمد رکھا گیا۔“ (ضیاء الحق صفحه 75) حضرت صاحبزادہ صاحب کی آمین کی تقریب آپ کے دوسرے بہن بھائیوں کے ساتھ یعنی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے قرآن کریم مکمل کرنے پر 30 نومبر 1901ء کو ہوئی۔اس خوشی کے موقع پر حضرت 2