حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 3 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 3

مسیح موعود نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے ایک دعائیہ نظم تحریر فرمائی۔اور ایک تقریب آمین منعقد فرمائی۔یہ وہی آمین کی نظم ہے جو در مشین میں شامل ہے جسے بچے اور بڑے بھی بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔تعلیم و تربیت آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ احمدیہ قادیان میں حاصل کی۔مدرسہ احمدیہ کا آغاز 1906ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہوا تھا۔بچپن میں آپ نے حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکٹی سے تعلیم حاصل کی۔آپ نے قرآن کریم حضرت پیر منظور محمد صاحب سے پڑھا( یہ وہی پیر صاحب ہیں جنہوں نے قاعدہ پیر نا ( یسرنا القرآن تیار کیا تھا)۔بعض دینی علوم آپ نے حضرت خلیفہ امسیح الاول حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب سے حاصل کئے۔حدیث کی سب سے مستند کتاب بخاری شریف بھی آپ نے حضرت خلیفہ اسبح الاول حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب سے پڑھی۔اسی طرح 1911ء کے شروع میں آپ کے بڑے بھائی اور جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک پرائیویٹ کلاس گھر میں شروع کروائی۔اس کلاس میں حضرت مرزا شریف احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی کتاب خطبہ الہامیہ اور عربی ادب اور گرائمر کی کتابیں جیسے دروس النحویہ حصہ دوم اور قصیدہ بانت سعاد پڑھیں۔3