حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 1 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 1

ایک بادشاہ کی کہانی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارہ میں کئی بشارتیں عطا فرمائیں۔آپ کی پیدائش پر عالم کشف میں حضور علیہ السلام نے دیکھا کہ آسمان سے ایک روپیہ اترا اور آپ کے ہاتھ پر رکھا گیا اور ایک موقع پر حضور نے تحریر فرمایا کہ ایک دفعہ عالم کشف میں اسی لڑکے شریف احمد کے متعلق کہا گیا تھا اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔اس کشف کے چند سال بعد حضور کو آپ کے بارہ میں ایک اور خواب دکھایا گیا جس کی تفصیل حضور نے خود بیان فرمائی ہے کہ شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ وہ بادشاہ آیا دوسرے نے کہا ” ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے۔“ کسی شخص کے بارے میں کئے گئے وعدے بعض اوقات خدا تعالیٰ اس کی نسل میں کسی دوسرے فرد پر پورے کر دیتا ہے۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے پوتے اور ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کو روحانی "بادشاہ" بنادیا ہے۔آپ جماعت احمد یہ عالمگیر کے پانچویں امام اور خلیفہ ہیں۔1