حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 11 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 11

بچوں کو سوئمنگ سکھانے کیلئے ایک تالاب کی تعمیر ربوہ ہمارا مرکز ہے۔اس میں بین الاقوامی معیار کا ایک خوبصورت سوئمنگ پول ہے جس میں اطفال، خدام اور انصار بڑے شوق سے تیرتے بھی ہیں اور تیرا کی سیکھتے بھی ہیں۔آج سے 70 سال پہلے 1940ء میں قادیان میں بھی حضرت مولوی محمد دین صاحب سابق ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول کی تحریک اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی کوششوں کے نتیجہ میں محلہ دار العلوم قادیان میں بچوں کو تیرا کی سکھانے کے لئے ایک تالاب تعمیر کیا گیا تھا۔جس کا افتتاح 10 راکتوبر 1940ء کو ہوا۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب نے اس کا مقصد بیان فرمایا کہ بچوں کی صحت، ایمان اور سلسلہ کے مفاد کے لئے جو بچے اس میں تیرنا سیکھیں انہیں جسمانی طور پر ہی فائدہ نہ ہو بلکہ وہ دین کی خدمت کرنے کے 66 رض قابل بھی بن سکیں اور کسی ڈوبتے ہوئے کو بچاسکیں۔“ عملی طور پر اس تالاب کا افتتاح اس طرح ہوا کہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب، حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیال، حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب، حضرت مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثالث) اور بعض دوسرے بزرگ تالاب میں تیرتے رہے اور ان کے ساتھ سکول کے بہت سے بچوں نے بھی اس کی مشق کی۔الفضل قادیان 12 اکتوبر 1940ء صفحہ 1-2) 11