حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 10 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 10

آپ بعد میں بھی کئی مواقع پر ایسے ہی احمدی احباب کی جسمانی ورزش کے لئے پریڈ کرواتے رہے۔اللہ تعالیٰ کی حفاظت 8 جولائی 1935ء کا ذکر ہے کہ شام کے چھ بجے کے قریب حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب پر جبکہ آپ اپنے دفتر (نظامت خاص) سے اپنے مکان کی طرف بائیسکل پر تشریف لے جا رہے تھے قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔حنیفا نامی حملہ آور قادیان کے ایک تکیہ کے فقیر کا بیٹا ایک آوارہ گرد شخص تھا جس نے لاٹھی سے حضرت صاحبزادہ صاحب پر اچانک وار کر دیا۔اس بدبخت کا ارادہ قتل کرنے کا تھا مگر چونکہ آپ سائیکل پر تھے لئے کرتے کرتے آپ آگے نکل گئے اور اٹھ پشت پر پڑا۔آپ فوراً اُتر کر حملہ آور کی طرف ہوئے تو اس نے دوسری ضرب پھر سر پر ماری لیکن آپ نے اسے نہایت جانبازی اور بہادری کے ساتھ اپنے ہاتھ سے تھام لیا۔حملہ آور بھاگ گیا اور آپ خدا کے فضل و کرم سے معجزانہ طور پر بچ گئے ورنہ اس ظالم و سفاک نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی۔اس افسوس ناک واقعہ کی خبر آگ کی طرح پہلے قادیان میں اور پھر سارے ملک میں پھیل گئی۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہوا اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر بچالیا۔10