حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 85 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 85

مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے لکھوں۔تکلفات کی بجائے میں بالکل صاف بات آپ کو بتادوں کہ جب آپ سب مجھ سے ہاں کا پوچھتے ہیں تو مجھے عجیب لگتا ہے۔کیونکہ انکار کا تو میرے دل میں ایک سیکنڈ کے لئے بھی خیال نہیں آیا۔یہ اس لئے نہیں کہ میں بہت مخلص ہوں بلکہ اس لئے کہ خدا تعالٰی نے جیسی میری طبیعت بنائی ہے اس کے لئے یہ بہترین سے بھی بہتر ہے۔د عمادی کے دوران مجھے شدید خوف اس بات کا رہا کہ میں اللّہ تعالی مجھے رد نہ کر دے۔اور جب یہ خوف بہت زیادہ بڑھ جاتا تو میں اپنی بہت کے مطابق دعا کرتی اور ہمیشہ ہی زیادہ خوف کے بعد مجھے ایسی خواب آجاتی جسے میرے دل کو اطمینان ہو جاتا۔- یں خُدا تعالیٰ کے اس فضل اور احسان پر بے انتہا خوش ہوں کہ انی مجھے قبول کر لیا۔میرے لئے دُعا کرتے رہیں کہ اب پکڑ کر کہیں وہ مجھے چھوڑ نہ دے۔اور اپنے ان فصلوں کے قابل خود ہی مجھے بنا دے جس کے میں لائق نہ تھی۔والسلام طاہرہ شادی کے بعد ایک مرتبہ حضور نے مجھ سے فرمایا :- " میرے لئے ضروری تھا کہ میں جس سے شادی کرتا اسے بچین ! سے جانتا ہوتا "