حضرت مرزا ناصر احمد — Page 84
شادی کے بھی گزار سکتا تھا۔لیکن جماعتی ذمہ داریاں ایک وفادار، اختیار پیشہ ، ہمت و عزم والی واقفہ ساتھی کا تقاضا کرتی ہیں جو خلافت کے کاموں میں ممد و معاون ہو۔اس سلسلہ میں جو دعائیں کروائیں اور کیں اس کے نتیجہ میں بہت سی بشارتیں ملیں۔ہونے والی ساتھی اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے بھر پور حصہ لینے والی ہوگی۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے شادی کی اجارت بھی دی گئی۔عزیزم لقمان کو اس کی امی نے خواب میں یہ بھی بتایا کہ غز نیزہ طاہرہ " اچھا رشتہ ہے۔ان سب باتوں کی روشنی میں میں پورے انشراح اور کامل بشاشت کے ساتھ عزیزہ طاہرہ خان کا رشتہ آپ سے مانگتا ہوں۔امید ہے کہ عزیزہ طاہرہ کی امی اور آپ بھی اسی بشاشت کے ساتھ اسے قبول کریں گے۔جزاکم اللہ (دستخط ) خلیفة المسیح الثالث ۵۴ - ۲ - میں نے جو خط اپنے والد کے خط کے جواب میں لکھا وہ یہ تھا : - بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم و على عبد جا اسیح الموعود ہر اپریل ۱۹۸۲ پیارے ابا جی ! السلام علیکم در حمہ اللہ وبرکاتہ