حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 17 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 17

تعد مزید مولوی فاضل کرنے کے بعد آپ نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اس کے بعد قادیان سے لاہور تشریف لے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے ۱۹۲۴ ء میں ہی۔اسے کی ڈگری حاصل کی۔آپ نے اس ادار سے میں ۱۹۳۲ء تا ۱۹۳۴ء تعلیم حاصل کی۔گورنمنٹ کالج لاہور میں اپنی طالبعلمی کے زمانہ میں آپ نے تبلیغ اسلام کی ایک " غرض سے ایک تنظیم بنائی جس کا نام عشرہ کا مہر رکھا۔اس تنظیم کے قیام کا مقصد اور اس کا طریقہ کار آپ کا تبلیغ اسلام کے لئے فطری جوش رکھنا اور آپ کی اعلی تنظیمی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔اس تنظیم کے تحت ایک بہت اہم کام آپ نے کیا جس کا طالب علموں پر بہت اثر ہوا اور اس کا تفصیلی ذکم آپ نے مجھ سے بھی فرمایا۔وہ حضرت مسیح موعود کے اقتباسات پرمشتمل پمفلٹوں کی تیاری اور تقسیم تھی۔آپ اپنے معاونین کے ساتھ ہر ماہ پانچ ہزار پمفلٹ چھپواتے اور پھر لاہور کے مختلف کالجوں میں انہیں تقسیم کرواتے۔طالب علمی کے زمانہ میں دیانت داری کا مظاہرہ ابتدا سے ہی آپ کس قدر مضبوط اور با دیانت کردار کے مالک تھے اس کا اندازہ اس چھوٹے سے واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے۔بعض اوقات دوسرے لوگوں کو کسی خاص دھارے میں بہتے ہوئے دیکھ کہ