حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 23 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 23

draw) کر کے ادا کر دیں۔اللہ تعالیٰ بہت روپیہ دے گا۔چنانچہ اگلے چند دنوں میں اس مد میں سینکڑوں روپے آگئے۔“ 66 مهمان نوازی (حیات بشیر صفحہ 271) مہمان نوازی کے بارہ میں بھی آپ آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود کی پوری پیروی کرتے۔ایک بار قادیان کی ایک بوڑھی خاکرو بہ سلام کیلئے حاضر ہوئی اور زمین پر بیٹھنے لگی تو آپ نے فرمایا۔اٹھو کرسی پر بیٹھو اور وہ عورت جسے گھر کے ایک خادم کے سامنے بھی کرسی پر بیٹھنے کی جرات نہیں ہوتی تھی اور جس کی ساری عمر خاک میں لتھڑے ہوئے گزری اسے با اصرار آپ نے کرسی پر بٹھایا اور اپنے خادم خاص بشیر سے کہا کہ قادیان سے آئی ہے۔پرانی خادمہ ہے اس کیلئے چائے لاؤ لیکن اس خاکرو بہ نے یہ کہہ کر کہ ابھی فلاں کے گھر سے چائے پی کر آئی ہوں معذرت پیش کر دی۔پھر آپ بڑی ہمدردی سے کافی دیر تک اس کے حالات پوچھتے رہے۔“ (حیات بشیر صفحہ 253) ایک صاحب زمانہ طالب علمی میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ہاں 12، 15 يوم بطور مہمان رہے۔وہ بتاتے ہیں: اپریل کا مہینہ تھا۔کھانا کھانے کے بعد عشاء کی نماز سے فارغ ہو کر ان کی 23