حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 9
اس کے بعد دینی خدمات کے ساتھ آپ پرائیویٹ طور پر ایم۔اے عربی کے امتحان کی تیاری بھی کرتے رہے اور 31 مئی 1916 ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایم۔اے عربی کا امتحان پاس کر لیا۔نکاح و شادی 12 ستمبر 1902ء کو آپ کے نکاح کی مبارک تقریب عمل میں آئی۔آپ کا نکاح حضرت مولوی غلام حسن خاں صاحب پشاوری کی صاحبزادی سرور سلطان صاحبہ سے ایک ہزار روپیہ مہر پر پڑھایا گیا۔نکاح حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے پڑھا۔مئی 1906ء میں آپ کی شادی کی تقریب عمل میں آئی۔حضرت مسیح موعود کی آخری تقریر 25 مئی 1908ء کو حضرت مسیح موعود نے اپنی وفات سے صرف چند گھنٹے پہلے خواجہ کمال الدین صاحب کے مکان پر ایک بڑی پر جوش تقریر فرمائی تھی۔اس تقریر میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بھی موجود تھے۔آپ فرمایا کرتے تھے: اس تقریر کے بعض فقرے اب تک میرے کانوں میں گونجتے ہیں۔آپ نے فرمایا تم عیسی کو مرنے دو کہ اس میں اسلام کی زندگی ہے۔نیز فرمایا اب ہم تو اپنا کام ختم کر چکے ہیں۔" (سیرۃ المہدی جلد اول صفحہ 74) 0