حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 10
دینی خدمات مارچ 1911 ء جب کہ آپکی عمر تقریبا 18 سال تھی حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ نے آپ کو صدرانجمن احمد یہ قادیان کا ممبر مقرر فرمایا۔اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ سلسلہ کی خدمات بھی بجا لاتے رہے۔آپ نے آنریری طور پر تعلیم الاسلام ہائی سکول میں پڑھانا شروع کر دیا اور ساتھ ہی افسر مدرسہ احمدیہ کا عہدہ بھی آپ کے سپرد کر دیا گیا۔آپ نے جماعت کے مشہور اخبار الفضل“ اور رسالہ ریـــــــــــو آف ریلیجنز “ کی ادارت کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔مختلف وقتوں میں جن اہم جماعتی عہدوں پر آپ فائض رہے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے: ناظر امور عامه ناظر تعلیم و تربیت قائمقام ناظر اعلی حمد ناظر اول (1922ء میں حضور نے نظارت کے صیغوں کی مزید نگرانی اور خاص طور پر محکمہ تجارت کی نگرانی کیلئے یہ عہدہ قائم فرمایا تھا ( حیات بشیر صفحہ 7) مناظر تالیف و تصنیف ناظر خدمت درویشاں 10