حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 21
سے ملتے رہا کرو اور ان کی برکات سے فائدہ اٹھاتے رہا کرو۔نیز کوشش کرو کہ ان جیسا خلوص، فدائیت اور تعلق باللہ کا رنگ تمہارے اندر بھی پیدا ہو جائے۔مرکز سلسلہ سے محبت مرکز سلسلہ سے آپ کو اس قدر محبت تھی کہ سوائے اشد مجبوری کے آپ مرکز سے باہر رہنا ہرگز پسند نہیں فرماتے تھے۔ایک خط میں تحریر فرمایا: " آج (61-2-17) لاہور میں پہلا روزہ ہے۔مگر افسوس ہے کہ میں بوجہ علالت روزے سے محروم ہوں اور زیادہ افسوس یہ ہے کہ لاہور میں ہونے کی وجہ سے نماز تراویح سے بھی محروم ہوں۔لوگ غور کریں تو مرکز کی غیر معمولی برکات ہیں اور رمضان میں تو مرکز کی برکات بہت زیادہ ہو جاتی ہیں۔“ ہمدردی خلق (حیات بشیر صفحہ 297) بنی نوع انسان سے ہمدردی اور شفقت آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔آپ کسی کی تکلیف اور پریشانی کو دیکھ نہیں سکتے تھے۔جو حاجت مند آپ کے دروازہ پر آتا وہ خالی لوٹ کر ہرگز نہیں جاتا تھا۔آپ اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق ضرور اس کی امداد فرماتے تھے۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ مصیبتوں اور تکلیفوں میں مبتلا انسانوں کا ایک تانتا بندھا رہتا تھا۔کوئی شخص اپنی کاروباری مشکلات کو پیش کر کے 21