حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 20 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 20

میں کوئی نصیحت کرتے تھے۔“ الفضل 20 نومبر 1963 ، صفحہ 4) مکرم مختار احمد صاحب ہاشمی ہیڈ کلرک دفتر خدمت درویشاں کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ حضرت میاں صاحب نے مجھے ایک مسودہ املا کروایا۔اس میں ایک فقرہ یہ بھی تھا کہ حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا میں نے جلدی میں صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے صرف صلعم “ لکھ دیا۔دستخط کرتے وقت فرمایا کہ صلعم“ لکھنا ناپسندیدہ ہے۔جب اتنی طویل و عریض عبارتیں لکھی جاسکتی ہیں تو صرف رسول کریم ﷺ کے نام کے ساتھ ہی تخفیف کا خیال کیوں آجاتا ہے۔پھر اپنی قلم سے صلی اللہ علیہ وسلم لکھ دیا۔اس موقع پر آپ نے مزید فرمایا کہ مجھے انگریزی میں محمد ﷺ کا مخفف Mohd “ بھی سخت نا پسند ہے اور مجھے Mohd لکھا ہوا دیکھ کر ہمیشہ ہی افسوس اور رنج پہنچا ہے نہ معلوم کس نے یہ مکر وہ ایجاد کی ہے اور تخفیف کا سارا زور صرف ”محمد“ کے نام پر ہی صرف کر ڈالا ہے۔وو صحابہ حضرت مسیح موعود سے محبت 66 (حیات بشیر صفحه 205) حضرت مسیح موعود کے صحابہ سے آپ کو بے حد محبت تھی اور آپ ان کا بہت احترام فرمایا کرتے تھے۔نوجوانوں کو ہمیشہ تحریر کے ذریعہ بھی اور زبانی بھی تحریک فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود کیصحا بہ اب بہت تھوڑی تعداد میں رہ گئے ہیں۔ان 20