حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 13 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 13

قیام پاکستان اور آپ کی ہجرت پاکستان کے قیام کے کچھ دنوں بعد 31 اگست 1947 ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی جماعتی مشورہ سے قادیان سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو ضلع گورداسپور اور قادیان کیلئے اپنا قائمقام مقررفرمایا۔نہایت نازک حالات میں آپ قادیان میں مقیم رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔22 ستمبر 1947ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے حکم کے ماتحت آپ قادیان سے لا ہور ( پاکستان ) تشریف لے آئے۔آپ کے پاکستان تشریف لانے کے بعد حضرت خلیفہ الحی الثانی رضی اللہ عنہ نے’ حفاظت مرکز“ کے نام سے ایک جدید صیغہ قائم فرمایا جس کا تعلق درویشانِ قادیان کے ساتھ تھا اور اس کے ناظر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو مقرر فرمایا۔جس پر آپ اپنے وصال تک فائز رہے بعد میں اس دفتر کا نام تبدیل کر کے دفتر خدمت درویشاں رکھا گیا۔ربوہ کا تاریخی سفر 19 ستمبر 1949ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ ربوہ میں مستقل رہائش کی غرض سے لاہور سے ربوہ روانہ ہوئے۔اس سفر کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر 13