حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 12
انجام دیں۔کئی تصنیفات کے علاوہ آپ وقتا فوقتا الفضل اور جماعت کے دوسرے رسائل کیلئے مضامین بھی لکھتے رہے۔اس کے علاوہ جلسوں میں مختلف موضوعات پر تقاریر جماعتی لٹریچر میں محفوظ ہیں۔آپ کی سب سے شاندار اور اہم تصنیف ”سیرت خاتم النبین ﷺ ہے۔آپ کی دوسری بے نظیر کتاب ”سیرت المہدی“ ہے۔اس کے علاوہ آپ کی اہم کتب میں سلسلہ احمدیہ تبلیغ ہدایت ، ہمارا خدا، کلمة الفصل ختم نبوت کی حقیقت، وغیرہ شامل ہیں۔آپ نے طلباء کیلئے ایک رسالہ امتحان پاس کرنے کے گر بھی شائع کیا کیونکہ آپ نے یہ محسوس کیا کہ طالبعلم محنت کر کے امتحانات کیلئے مقررہ کتابیں تو تیار کر لیتے ہیں لیکن امتحان دینے کے طریق اور فن کو نہیں جانتے جس کی وجہ سے بہت سے طالبعلم باوجود تیاری کے امتحانوں میں فیل ہو جاتے ہیں یا کم از کم اتنے نمبر حاصل نہیں کر سکتے جو انہیں تیاری کے لحاظ سے حاصل کرنے چاہیے۔“ یہ رسالہ طلباء کیلئے نہایت اعلیٰ ہدایات پر مشتمل ہے۔حضرت مسیح موعود کی تاریخ پیدائش کا تعین (حیات بشیر صفحه 94) آپ کا ایک عظیم کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اگست 1936 ء میں گہری تحقیق کے بعد اس امر کا اعلان فرمایا کہ حضرت مسیح موعود کی تاریخ پیدائش 13 فروری 1835ء بروز جمعہ ہے۔12