حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 14 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 14

حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی اپنے اہل وعیال کے ساتھ حضور کے ہمسفر رہے اور اس دن شام کو لاہور واپس آگئے۔آپ نے خودر بوہ میں مستقل رہائش جنوری 1951ء میں اختیار کی۔حضرت اماں جان کی آواز کی ریکارڈنگ 1951ء میں امریکہ سے ایک صاحب مکرم سید عبدالرحمن صاحب ایک ریکارڈنگ مشین لے کر آئے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی تحریک پر 7 فروری 1952ء کو حضرت اماں جان کی آواز ریکارڈنگ کے ذریعہ محفوظ کی گئی۔حضرت اماں جان نے جماعت کے نام ایک مختصر سا پیغام سوال و جواب کے رنگ میں ریکارڈ کروایا۔سوال کرنے والے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تھے۔یہ مکالمہ کچھ یوں تھا: حضرت مرزا بشیر احمد صاحب : اماں جان السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت اماں جان : ”وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب : ” آپ کی آواز جماعت برکت کے خیال سے محفوظ کرنا چاہتی ہے اگر آپ کی طبیعت اچھی ہو تو جماعت کے نام کوئی پیغام دے کر ممنون فرمائیں۔“ حضرت اماں جان : ” میرا پیغام یہی ہے کہ میری طرف سے سب کو سلام پہنچے۔اور اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کی طرف سے کبھی غافل نہ ہو۔اسی میں ساری برکت 14