حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 2 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 2

یہ بزرگ حضرت مولوی شیر علی صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے جن کا ذکر آئندہ صفحات میں کیا جائے گا۔وو خاندان و پیدائش حضرت مولانا شیر علی صاحب پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں’ادرحمہ “ میں 24 نومبر 1857ء کو پیدا ہوئے جو تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا میں واقع ہے۔آپ رانجھا قوم سے تعلق رکھتے تھے جو خاندان قریش کی شاخ ہے۔آپ کا آبائی وطن موضع چارہ ( متصل بھیرہ) تھا جو تحصیل بھلوال میں ہی واقع ہے جہاں آپ کی جدی ملکیت تھی۔آپ کے دادا مولوی غلام مصطفیٰ صاحب کی شادی چونکہ ”پڑھاڑ قوم میں ہوئی تھی اس لیے انھوں نے اپنی لڑکی کو زمین اور مکان وغیرہ دے کر حضرت مولوی صاحب کے والد صاحب حضرت مولوی نظام الدین صاحب کو اپنے پاس ہی بلالیا جہاں آپ نے مستقل سکونت اختیار کر لی۔چنانچہ مولوی صاحب نے یہیں جنم لیا اور بچپن کی معصوم زندگی کے شب و روز اسی گاؤں میں بسر کئے۔آپ کا حلیہ مبارک حضرت مولوی صاحب کا قد لمبا، رنگ گندمی ، آنکھیں سیاہ چمکدار اور بڑی بڑی مگر غض بصر کا نمونہ، چہرہ خوبصورت جو روحانیت کی تازگی اور نور فراست کا آئینہ دار تھا اور ان کی شناخت ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان کے ذریعہ موجود ہے کے قالب میں ڈھلا ہوا جس پر ہر وقت قسم کی خفیف جھلک نمایاں رہتی تھی۔ناک ستواں 2