حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 1
حضرت مولوی شیر علی صاحب ایک مرتبہ دو انگریز قادیان آئے۔جب وہ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی کوٹھی کے شمالی جانب سے گزرے تو قریب ہی ایک بزرگ اپنی بھینسیں چرا رہے تھے۔اور وہ نہایت سادہ لباس میں ملبوس تھے۔ان انگریز افسروں میں سے ایک نے ان سے پوچھا کہ ہمیں ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر سے ملنا ہے وہ کس جگہ ملیں گے؟ تو بزرگ نے فرمایا : چلیے میں آپ کو ان کے مکان پر لیے چلتا ہوں اور اپنے ہمراہ لا کر اپنی بیٹھک میں بٹھا کر فرمایا۔آپ تشریف رکھیں میں انھیں بلاتا ہوں۔اس بزرگ کا مقصد یہ تھا کہ چائے وغیرہ تیار کروائیں۔باتوں باتوں میں تعارف بھی ہو جائے گالیکن انھوں نے کہا کہ ہمیں ان کے گھر پر ہی لے چلیں۔اس پر بزرگ نے فرمایا ریویو کا ایڈیٹر میں ہی ہوں۔وہ دونوں افسر یہ سن کر بے حد حیران ہوئے اور بے ساختہ ان کے منہ سے نکلا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ اس رسالہ کا ایڈیٹر کوئی انگریز ہو گا۔777