حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 11 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 11

خدمات اور سیرت کے چند پہلو امارت کے فرائض حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ جب قادیان سے باہر تشریف لے جاتے خلیفة تو آپ نے کئی دفعہ مرکزی مقامی امیر آپ کو مقر فر مایا۔بلکہ آپ کو یہ قابل رشک فخر بھی حاصل تھا کہ ۱۹۲۴ء میں جب حضور ولایت تشریف لے گئے تو برصغیر پاک و ہند کے امیر بھی آپ ہی کو مقرر فر مایا۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے اس موقع پر حضرت مولوی صاحب کو امارت کے اہم منصب پر فائز کرتے ہوئے آپ کے متعلق ذیل کے الفاظ ارشاد فرمائے: مولوی شیر علی صاحب نہایت مخلص لوگوں میں سے ہیں اور حیاء والے آدمی ہیں۔انتظام کے لئے سختی کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر میں دیکھتا ہوں وہ ان میں نہیں۔باوجود اس کے میں سمجھتا ہوں خلیفہ کی عدم موجودگی میں ایسے ہی آدمی کی ضرورت ہے کہ جو لوگوں کے دلوں کو رکھ سکے۔خلیفہ بطور باپ کے ہوتا ہے اور اگر ایک باپ مر جاتا ہے تو خدا تعالیٰ روحانی بچوں کو دوسرا باپ دیدیتا ہے۔لیکن جب باپ ہو اور موجود نہ ہو تو دل بہت نازک ہوتے ہیں اس لئے نرم 11