حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 12 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 12

66 آدمی کی ہی ضرورت ہے۔“ خدمات کی توفیق ( الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۲۴ء) اولاً آپ بیس روپیہ مشاہرہ پر تعلیم الاسلام ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹری کے عہدہ پر فائز ہوئے۔پھر مینیجر کی خدمات نہایت حسن و خوبی سے انجام دیں۔ریویو آف ریلیجنز کی ادارت کے زمانہ میں آپ نے نہایت اعلیٰ مضامین سے معارف کا گلشن بکھیر دیا۔ناظر تالیف و تصنیف مقرر ہوئے تو علاوہ دیگر فرائض کی انجام دہی کے اسلام میں ارتداد کی سزا کے متعلق ایک اعلیٰ پائے کی کتاب لکھ کر ایک ایسا ٹھوس کام کیا جو دینی دنیا میں ہمیشہ یادگار رہے گا۔کچھ عرصہ ناظر اعلیٰ بھی رہے انصار اللہ کے سب سے پہلے صدر بھی آپ ہی تھے۔پھر آپ کی زندگی مختلف ادوار سے گذرتی ہوئی اس منزل پر آ پہنچی جس سے آپ کو طبعی مناسبت تھی یعنی قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ اور اس کی تفسیر کا کام جسے آپ اپنی زندگی کے آخری لمحات تک نہایت خوبی اور تندہی سے ادا کرتے رہے۔آپ نے اس مہتم بالشان کام کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔اگر ایک طرف آپ نے خدا کے آستانہ پر گر کر مددطلب کی تو دوسری طرف اپنی ذہنی کاوشوں کو نقطۂ کمال تک پہنچادیا۔خدا تعالیٰ سے محبت خدا تعالیٰ کی محبت آپ کے رگ وریشہ میں اس طرح سرائیت کئے ہوئے تھی 12