حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 1 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 1

1 بسم اللہ الرحمن الرحیم سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اسلوب جہاد مَنْ قَتَلَ نَفْسا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا (المائد33:58) ترجمہ : ”جس نے بھی کسی ایسے نفس کو قتل کیا جس نے کسی دوسرے کی جان نہ 66 لی ہو یا زمین میں فسادنہ پھیلا یا ہوتو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا۔“ جہاد کی تعلیم مومن کی زندگی کے ہر لمحے سے تعلق رکھتی ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا جہاد بچپن سے شروع ہوا اور بڑھاپے تک جاری رہا۔یہ جہاد جبل نور پہ غار حرا میں اس شان سے جاری تھا کہ اس پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے بھی عش عش کر رہے تھے۔یہ جہاد اس وقت بھی جاری تھا جب آپ اکیلے خانہ کعبہ میں جا کر اپنے رب کریم کے ساتھ راز و نیاز کیا کرتے تھے۔یہ جہاد طائف کی بستی میں اُس وقت بھی جاری تھا جب آپ بے سروسامانی کے عالم میں خون میں لت پت اَللّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ