حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 47
47 1۔حضرت اقدس کے قیام سیالکوٹ کے دوران پادری بٹلر صاحب ایم اے اکثر حضور کے ساتھ مذہبی مباحثے کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ پادری صاحب نے کہا کہ حضرت مسیح ناصری کے بے باپ پیدا ہونے میں یہ سر تھا کہ وہ مریم کے بطن سے پیدا ہوئے اور آدم کی شرکت سے جو گنہ گار تھا بری رہے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ مریم بھی تو آدم کی نسل سے ہے۔پھر آدم کی شرکت سے بریت کیسے؟ علاوہ ازیں بائبل کے مطابق تو عورت ہی نے آدم کو گناہ کی ترغیب دی تھی۔پس چاہئے تو یہ تھا کہ مسیح عورت کی شرکت سے بھی بری رہتے۔اس پر پادری صاحب خاموش ہو گئے۔(صفحہ 23) -2 براہین احمدیہ کی تصنیف کا ایک باعث یہ تھا کہ عیسائیوں کے علاوہ آریہ سماجی اور برہموسما جی اسلام اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر دل آزار حملے کر کے مسلمانوں کے خلاف منافرت کی فضا پیدا کر رہے تھے۔حضور نے اس شدت سے سوامی دیانند بانی آریہ سماج اور بابا نرائن سنگھ سیکریٹری آریہ سماج امرتسر اور پنڈت کھڑک سنگھ کو دلائل و براہین کے ساتھ لا جواب کیا کہ پنڈت کھڑک سنگھ جو پر جوش آریہ سماجی تھے نہ صرف یہ کہ انہوں نے آریہ سماج سے توبہ کر لی بلکہ اسے چھوڑ کر عیسائی بن گئے۔اور اخباروں میں صاف صاف شائع کر دیا کہ وید علوم الہی اور راستی سے بے نصیب ہیں اس لئے وہ خدا کا کلام نہیں ہو سکتے۔(صفحہ 45) اسی طرح لا جواب ہو کر پنڈت دیا نند نے بھی اپنے بعض کلیدی عقائد سے