حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 46 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 46

46 باب دوئم سیدنا حضرت مسیح موعود کے اُسلوب جہاد پہ اب ہم ایک دوسرے پہلو سے روشنی ڈالتے ہیں۔آپ کے اسلوب جہاد سے متعلق یہ اہم پہلو مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ آپ جہاں مد مخالف سے تحریری یا زبانی مباحثہ ، مناظرہ یا گفتگو فرماتے ہوئے انتہائی ملائمت اور تمام تر آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے تھے وہاں عقلی و نقلی محکم دلائل کے ساتھ ایسا جواب دیتے تھے کہ ایک غیر متعصب انسان حضور کے جواب سے سرمو انحراف نہیں خصب انسان حضور کر سکتا تھا۔اس کی چند ایک مثالیں ہدیہ قارئین کی جاتی ہیں۔( یہ تمام حوالے ہم حیاتِ طیبہ مؤلفہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب سابق سوداگر مل طبع اول اگست 1959 ء سے پیش کر رہے ہیں )