حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page v
ساتھ اشاعت کے قابل بنایا۔موصوف کی اس سے قبل بھی دو کتب سیر حضرت احمد علیہ السلام“ اور ” تاریخ احمدیت برطانیہ شائع ہو چکی ہیں۔موصوف ایک کامیاب مبلغ کے ساتھ ساتھ بہترین مقرر اور مصنف بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کو جزائے خیر عطا کرے اور اسلامی جہاد کے موضوع کو نئی طرز پر پیش کرنے کی موصوف نے جو کاوش کی ہے اس میں غیر معمولی برکت عطا کرے۔اور بہتوں کی ہدایت کا موجب ہو۔آمین والسلام خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان