حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page iv
بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم وعلی عبدہ المسیح الموعود تعارف سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ہند میں دو واقعہ ہوئے ہیں ایک سید احمد صاحب کا اور دوسرا ہمارا ان کا کام لڑائی کرنا تھا۔اُنہوں نے شروع کر دی۔مگر اس کا اتمام ہمارے ہاتھوں مقدر تھا جو کہ اب اس زمانہ میں بذریعہ قلم ہورہا ہے۔“ ( ملفوظات جلد ۴ صفحہ: ۱۹۲ پہلا ایڈیشن ، ملفوظات جلد دوم صفحه : ۵۰۱ جدید ایڈیشن مطبوعه نظارت نشر واشاعت، قادیان ۲۰۰۳ء) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر جہاد کے اسلوب کو یکسر بدل دیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث یضع الحرب کے مطابق تلوار کا کام قلم سے کیا۔اسی قلم کے جہاد کو محترم مولانا لئیق احمد صاحب طاہر مبلغ انگلستان نے ایک نئے زاویہ سے ۲۰۰۳ء کے جلسہ سالانہ یوکے، کے موقعہ پر اپنی تقریر میں پیش فرمایا۔یہ تقریر ساری دُنیا میں بڑی پسند کی گئی اور بعض لوگوں نے اس کو شائع کرنے کی خواہش بھی ظاہر فرمائی۔چنانچہ اس خواہش کے پیش نظر آپ نے اس مسودہ کو کچھ اضافہ کے