حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 41 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 41

41 ڈاکٹروں کا جواب ایک روز جب میری ڈیوٹی بطور پروٹوکول افسر تھی اور مجھے ایک اعلیٰ افسر سے ملنے کے لئے سرکٹ ہاؤس جانا تھا۔۔۔۔میں اپنے معمول کے مطابق مولانا کی کوٹھی پر گیا۔۔۔۔کہ وہاں جانا اور ان کے پاس ہی گند اور بد بو کی پروا کئے بغیر بیٹھ جانا اور ان کے پاؤں دباتے ہوئے دل ہی دل میں افسوس کرنا کہ ایک عظیم راہنما کے آخری ایام کس کسمپرسی سے گزر رہے ہیں۔میرے روز کے پروگرام کا ایک حصہ بن چکا تھا۔۔۔تو دیکھا کہ مولانا کمرے میں بستر پر بے ہوش پڑے ہوئے ہیں تمام بستر بد بو سے اٹا پڑا ہے میں نے کوٹھی کے دوسری طرف جا کر زور زور سے آواز میں دیں تو بہت دیر کے بعد نسوانی آواز آئی۔۔۔۔میں نے کہا۔وو۔۔۔۔مولانا کی حالت بہت خراب معلوم ہوتی ہے اور انہیں دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔“ اندر سے آواز آئی۔۔۔کسی ڈاکٹر کو لا کر دکھا دیں۔“ یہ سن کر مارے حیرت کے میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔مولانا کی کوٹھی کشمیر پوائنٹ جی پی او کے قریب تھی اور میں سرکٹ ہاؤس ( پنڈی پوائنٹ ) کی طرف جارہا تھا میں نے جاتے ہوئے تین ڈاکٹروں سے جو میرے دوست تھے درخواست کی کہ وہ جلد جا کر مولانا ظفر علی خان کو دیکھیں۔واپسی پر میں نے باری باری تینوں سے دریافت کیا۔۔۔کیوں بھئی مولانا کو دیکھ آئے ہو۔۔۔تو سب نے ایک ہی جواب دیا۔