حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 40
40 مولانا کی اس وقت حالت یہ تھی (جس کا ہزاروں افراد نے مشاہدہ کیا ) کہ وہ نہ بول سکتے تھے نہ چل پھر سکتے تھے اور نہ اٹھ بیٹھ سکتے تھے مجبور اور معذور تھے۔منہ سے ہر وقت رال ٹپکتی رہتی تھی اسی طرح پیشاب پاخانہ نکل جاتا اور انہیں سنبھالنے والا وہاں کوئی نہ ہوتا میرے پڑوس کی کوٹھی میں ایک کرنل صاحب رہا کرتے تھے جن کو میں اپنے کا ٹیج سے، مولانا کی کرسی کی طرف اشارہ کر کے کہا کرتا تھا۔۔۔۔۔دیکھو۔یہ وہ شخص ہے جو جب جلسوں میں بولتا تھا۔تو کوئی دو اس کا ثانی نہ تھا اس کا قلم تلوار اور زبان للکار تھی اس کی شہرت ہندوستان و پاکستان میں خود ایک مثالی تھی مگر آج اس شخص کا یہ حال ہے کہ کوئی پوچھنے اور دیکھنے والا بھی نہیں۔“ میرے یہ کہتے ہی کرنل صاحب کے منہ سے بے ساختہ نکلا۔یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے“