حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 42 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 42

42 ز بیری صاحب ! ڈاکٹر لوگ گندگی وغیرہ سے تو نہیں گھبراتے۔یہ ہمارا رات دن کا کام ہے مگر وہاں تو کوئی ہے ہی نہیں جس سے کچھ پوچھیں یا جو کچھ بتائے، بس آوازیں دے 66 دے کر واپس آگئے ہیں۔“ یہ سن کر مجھے اتنا صدمہ اور دُکھ ہوا کہ جس کا اظہار لفظوں میں کرنا میرے بس میں نہیں اس وقت رات کے ساڑھے دس بج چکے تھے۔میرے دل میں نجانے کیا آئی میں وہاں سے سیدھا خیر لاج پہنچا اور کسی نہ کسی طرح مرزا صاحب تک شرف باریابی حاصل کیا۔مرزا صاحب اس وقت قرآن کریم کی تفسیر لکھوانے میں مصروف تھے۔مجھے دیکھتے ہی فرمایا۔ز بیری صاحب آپ کیسے آئے اس وقت؟ میں نے عرض کی۔" حضور ! تخلیے میں ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں۔آپ فورا اٹھ کھڑے ہوئے اور میرے کندھے پر دست شفقت رکھتے ہوئے مجھے ڈرائنگ روم میں لے گئے میں نے بہت رکتے جھجکتے۔۔۔مختصر فقروں میں عرض کیا۔وو۔۔۔حضور حضرت مولانا ظفر علی خان بہت بیمار ہیں۔انہیں دیکھنے والا اور ان کی تیمارداری کرنے والا کوئی نہیں۔تین ڈاکٹروں کو بھجوایا تھا لیکن اہل خانہ کے عدم تعاون کی وجہ سے کوئی مدد نہیں کر سکے۔۔یہ کہتے ہوئے میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔66 مرزا صاحب نے فورا اپنے بیٹے ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کو آواز دی وہ آگئے تو پوچھا کہ ہمارے ساتھ اس وقت کتنے ڈاکٹر ہیں؟ اب یہ یاد نہیں رہا کہ