حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 25 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 25

25 سے عدو مدتوں کھیلا کیا ہے لعل و گوہر دکھا دے تو ذرا جوہر اُسے شمشیر کا اب کلام محمود الفضل 14 جولائی 1948ء) یہ کیسے اچنبھے کی بات ہے کہ دفاع وطن کیلئے جس جماعت نے ایسی بے لوث قربانیاں پیش کیں اس پر جہاد کی حرمت کا الزم لگانے والے اپنے نعمت کدوں میں بیٹھے بیچ و تاب کھانے لگے۔ایک احراری نمائندہ نے اپنے غصہ کا اظہار ان الفاظ میں کیا اور نہایت گھناؤنا اور شرمناک الزام لگایا کہ ” جب مرزائیوں کے نام نہاد نبی نے ہمیشہ کے لئے جہاد کو حرام قرار دے دیا ہے تو کیا کشمیر میں محض مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور انہیں دھوکا دینے کی غرض سے تشریف لے گئے تھے۔“ (آزاد کانفرنس نمبر ، 26 دسمبر 1950ء صفحہ 10 کالم 4) حالانکہ حضر مسیح موعود پکار پکار کرفرمارہے تھے کہ :۔اس زمانہ میں جہاد، روحانی صورت سے رنگ پکڑ گیا ہے اور اس زمانہ کا جہاد یہی ہے کہ اعلائے کلمہ اسلام میں کوشش کریں۔مخالفوں کے الزمات کا جواب دیں۔دینِ متین اسلام کی خوبیاں دنیا میں پھیلائیں۔“ پھر فرماتے ہیں:۔” یہی جہاد ہے۔جب تک کہ خدا تعالیٰ کوئی دوسری صورت دنیا میں ظاہر کرے۔“ 66