حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 26 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 26

26 مکتوب بنام حضرت میر ناصر نواب صاحب مندرجہ رساله درود شریف صفحه 66 مؤلفه حضرت مولانا محمد اسماعیل ہلال پوریؒ) ” جب تک کہ خدا تعالیٰ کوئی دوسری صورت دنیا میں ظاہر کرے“ کے الفاظ سے یہ بات کلی طور پر عیاں ہے کہ مخصوص حالات میں جہاد کی ممانعت ہے۔جب بھی یہ حالات تبدیل ہوں گے۔امام وقت کے اذن سے جہاد کی حلت کا اعلان ہو جائے گا۔جماعت احمدیہ پر الزام لگانے والے متشد د علماء کی ذہنی کیفیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم جہاد کو حرام قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف اگر ہم مادر وطن کے لئے سر بکف ہو کر قربانیاں دیں تو فکر سے ان کی نیند یں حرام ہو جاتی ہیں۔کہتے ہیں ان کا کلمہ اور ہے اور جب ہم لا إله إلا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ کا کلمہ سینوں پر سجاتے ہیں تو ان کے خون کھول اٹھتے ہیں۔پاکستان میں ہزاروں مقدمات احمد یوں پر اس لئے کئے گئے کہ یہ تو کلمہ طیبہ کو سجا کر کلمہ کی توہین کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ احمدی حج نہیں کرتے اور حج سے روکنے کے لئے حکومتوں پر زور دے کر خود ہی پابند یاں بھی لگاتے ہیں۔مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب اور خونی مهدی اسی قسم کی ایک دلچسپ صورت حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں پیدا ہوئی اس کی تفصیل مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 101 تا 114 میں بیان کی گئی ہے۔اس