حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

by Other Authors

Page 20 of 76

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 20

غیر کو حاصل نہیں۔اس میں شک نہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے اس وقت تک کروڑوں اربوں لوگ ایسے پیدا ہوئے جنہیں اپنے ظرف کے مطابق یہ معرفت ملی۔ہم نے اس عرفان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کے ذریعہ حاصل کیا ہے اور پہلوں کی طرح جنہیں یہ عرفان اور معرفت عطا ہوئی تھی۔حقیقی معنیٰ اور عارفانہ لہنگ میں آج اگر کوئی خاتم الانبیاء زندہ باد کا نعرہ لگا سکتا ہے تو وہ ہم ہی ہیں۔ہم جب خاتم الانبیاء زندہ باد ، ختم المرسلین زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں تو ہمارا یہ نعرہ عارفانہ نفرہ ہے۔۔۔۔۔۔لیکن بعض دہ بھی ہیں جنہوں نے تاریخ کی دوریوں اور ماضی کے دھندلکوں میں اُفق انسانی پر دور سے ایک چمک تو دیکھی اور اس چمک سے وہ ایک حد تک گھاٹل بھی ہوئے لیکن ابھید رحمت ان پر نہیں ہر سا۔ماضی کے دھندلکوں میں وہ جو ایک چمک انہیں نظر آئی۔اس پر فریفتہ ہو کر اور اس کے عاشق ہو کر بھی وہ خاتم الانبیاء زندہ باد کا نعرہ لگا لیتے ہیں لیکن اُن کا نعرہ عمار فانی نعرہ نہیں ہے بلکہ مجوبانہ نعرہ ہے۔وہ اس مقام کو پہچانتے تو نہیں صرف ایک جھلک کے وہ گھائل ہو چکے ہیں اور ہم خوسفی ہیں کہ وہ پاک وجود جو ہمارے دل اور ہمارے دماغ اور ہماری روح اور ہمارے جسم پر حکومت کرتا ہے اس