حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ — Page 13
23 22 سیدنا بلال فنڈ 14 مارچ1986ء کو آپ نے اسیران راہ مولیٰ اور راہ مولیٰ میں قربان ہونے والے احمدیوں کے بچوں کی کفالت کے لئے سیدنا بلال فنڈ کے نام سے تحریک جاری فرمائی۔یہ تحریک رواں دواں ہے اور اس کے ذریعہ اسیران اور راہِ مولی میں قربان ہونے والے احمدیوں کے خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔وقف نو آپ کی ایک اہم تحریک وقف تو ہے یہ تحریک آپ نے 3 اپریل 1987 ء کو جاری فرمائی۔آپ نے فرمایا کہ والدین اپنے بچوں کو پیدائش سے قبل ہی دین خدا کے لئے وقف کریں۔خدا سے عہد کریں کہ جو بھی اولا د اللہ تعالیٰ دے گا بیٹا ہو یا بیٹی وہ اسے دین کی خدمت کے لئے وقف کریں گے۔اس پر احمدی والدین نے اپنے جگر گوشے دین کی خدمت کے لئے پیش کر دیئے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔اب تک میں ہزار سے زائد بچے اس تحریک کے مجاہدین میں شامل ہو چکے ہیں۔جرمنی میں 100 ( بیوت الذکر) کی تحریک آپ نے مئی 1989ء میں فرمایا کہ جرمنی میں ہم 100 خدا کے گھر تعمیر کر گے۔اس پر جماعت احمد یہ جرمنی تیزی سے کام کر رہی ہے اور اب تک 25 بیوت الذکر تعمیر ہو چکی ہیں۔تحریک کفالت یکصد یتامیٰ جنوری 1991ء میں آپ نے یتامی کی کفالت کے لئے یہ تحریک جاری فرمائی۔جواب تک جاری ہے۔اس تحریک کا نام کفالت یکصد یتامیٰ تھا یعنی ایک سو تقیموں کی کفالت لیکن یہ تو آغاز تھا۔اب خدا کے فضل سے اس تحریک کے ذریعہ سینکڑوں یتیم گھرانوں کی کفالت کے سامان ہو چکے ہیں اور یہ تحر یک جاری وساری ہے۔تحریک مریم شادی فنڈ ، 21 فروری 2003ء کو خطبہ جمعہ میں آپ نے غریب بچیوں کی شادی میں مدد دینے کے لئے یہ تحریک جاری فرمائی۔28 فروری کے خطبے میں آپ نے اس تحریک کا نام مریم شادی فنڈ تجویز فرمایا یہ آپ کے عہد کی آخری تحریک تھی۔یہ تحریک بھی جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گی۔یہ ایمان افروز بات ہے کہ آپکی پہلی تحریک بھی غرباء کے لئے تھی اور آخری تحریک میں غرباء کی مدد کرنے سے تعلق رکھتی ہے۔تصنیفات حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے بہت سی کتب بھی تصنیف فرمائیں۔آپ نثر کے علاوہ نظم بھی کہتے تھے۔آپ کا شعری مجموعہ ” کلام طاہر“ کے نام سے