حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ

by Other Authors

Page 12 of 27

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ — Page 12

21 20 مولوی اس الزام کو دہرانے سے باز رہا ہو۔احمدیوں اور امام جماعت کو کڑی سزا دینے کے مطالبے زور پکڑتے گئے۔ادھر حکومتی ارکان بھی تیاری کرنے لگے کہ اس کیس میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کو ملوث کر کے گرفتار کر لیا جائے۔لیکن خدا تعالیٰ کی خاص تائید سے آپ لندن ہجرت کر گئے لیکن مولویوں کی زبان پھر بھی بند نہ ہوئی۔تب خدا تعالیٰ نے مباہلہ کے بعد آپ کی تائید اور سچائی ظاہر کر دی اور دشمن کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔ہوا یوں کہ ایک دن اچانک۔P۔T۔V پر ایک ذمہ دار پولیس آفیسر کے ساتھ اسلم قریشی کو دکھایا گیا۔آفیسر نے بتایا کہ اسلم قریشی کو پاک ایران سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے اور اسلم قریشی نے اپنی زبان سے اقرار کیا کہ میں خود ایران چلا گیا تھا مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا۔اسی مباہلہ کے ایک سال بعد 23 مارچ 1989ء کو جماعت احمد یہ عالمگیر نے صد سالہ جوبلی منائی کیونکہ 23 مارچ 1889ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلی بیعت لے کر جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی تھی اور سو سال کے عرصہ میں وہ آواز جو قادیان کی بہستی سے خدا کے ایک برگزیدہ نے تنہا بلند کی تھی۔دنیا کے بیشتر ممالک میں کروڑوں آوازوں کا روپ دھار چکی تھی۔دیکھا بچو! خدا نے پے در پے فتوحات سے مباہلہ کا فیصلہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب اور جماعت احمدیہ کے حق میں کر دیا۔آپ کی جاری فرمودہ تحریکات آپ نے اپنے عہد خلافت میں زبر دست اہمیت کی حامل تحریکات جماعت کے سامنے رکھیں جس پر احباب نے اپنی روایات کے مطابق والہانہ لبیک کہا۔صرف چند تحریکات کا ذکر کرتا ہوں۔بیوت الحمد کی تحریک 29 اکتوبر 1982ء کو آپ نے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد پہلی عالی تحریک جاری فرمائی۔جس کے مطابق غرباء کے لئے 100 گھر تعمیر کر کے بطور تحفہ انہیں دیئے جانے کا اعلان آپ نے فرمایا۔اللہ تعالی کے فضل سے آپ کی یہ تحریک اور خواہش پوری ہو چکی ہے 100 سے زائد گھر بنا کر غرباء میں تقسیم ہو چکے ہیں۔بیوت الحمد کالونی میں کوارٹرز کے علاوہ بیت الذکر، پرائمری سکول اور ایک خوبصورت پارک بھی موجود ہے۔دعوت الی اللہ کی تحریک 28 جنوری 1983 ء کے خطبہ جمعہ میں آپ نے احمدیوں کو داعی الی اللہ بننے کی تحریک کی۔اس پر دعوت الی اللہ کے کام میں تیزی آئی اور پھر کروڑوں لوگ احمدیت میں داخل ہوئے۔