حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ

by Other Authors

Page 10 of 27

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ — Page 10

17 16 پیارے بچو! یہ دولت جہاں ہم احمدیوں کے لئے روحانی مائدہ ہے وہیں ہمارے دشمنوں سے خدا کا حسین انتقام بھی ہے پاکستان میں دشمن نے خلیفہ وقت کی آواز بند کرنا چاہی۔احمدیوں اور خلیفہ وقت کا اٹوٹ رشتہ توڑنے کی ناپاک کوشش کی لیکن خدا نے یہ عجیب کام کیا کہ خلیفہ وقت کی آواز کل عالم کے سکوت کو چیرتی ہوئی ہر طرف روحانی نفے بکھیرنے لگی اور آج ہر احمدی کے گھر میں خلیفہ وقت کی آواز اور تصویر براہ راست پہنچتی ہے۔ہجرت سے قبل جب آپ بیت اقصیٰ ربوہ میں خطبہ دیتے تھے تو صرف سینکڑوں کی تعداد میں وہی لوگ براہ راست آپ سے فیض رسانی کر سکتے تھے جو بیت اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لئے حاضر ہوتے لیکن آج گھر بیٹھے ہم حضور انور کا خطبہ جمعہ و دیگر خطابات براہ راست سنتے اور دیکھتے ہیں۔یقیناً یہ ہم احمدیوں کے حق میں خدا کا ایک زبر دست تائیدی نشان ہے۔ہوا کے دوش پہ لاکھوں گھروں میں در آیا نکل گیا تھا جو گھر سے کبھی خدا کے لئے۔M۔T۔A پر حضور نے ترجمۃ القرآن کل اس کا آغاز کیا۔یہ کلاس ایم۔ٹی۔اے پر نشر ہوتی رہی۔کل 305 کلاسیں نشر ہوئیں جس کا ثمر ہمیں قرآن کریم کے اُردو ترجمہ کی صورت میں ملا۔حضور کی یہ خدمت قرآن آپکی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رکھے گی۔آپ کو ہومیو پیتھی سے شغف تو خلافت سے قبل ہی تھا۔جب آپ ناظم ارشاد وقف جدید تھے آپ نے ایک ڈسپنسری بنائی جہاں آپ خود بیماروں کو نسخہ جات اور ادویات فراہم کرتے۔لندن جا کر بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔۔M۔T۔A پر آپ نے ہو میو پیتھی سے متعلق بھی لیکچر ز دیئے جو ایم۔ٹی۔اے پر نشر ہوئے انکی تعداد 198 ہے۔اس طرح آپ نے اس طریقہ علاج کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔آپ کے ان پکچرز کا مجموعہ بھی کتابی شکل میں شائع ہو گیا ہے جس کا نام ”ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل‘ ہے۔جلسہ سالانہ اور عالمی بیعت آپ کی لندن موجودگی کے باعث جماعت احمد یہ برطانیہ کے جلسہ سالانہ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہو گئی۔ہر سال اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے لگی۔دنیا بھر سے احمدی جماعتوں کے نمائندگان جلسہ سالانہ میں جانے لگے۔پھر 1997 ء سے ایک اور ایمان افروز روایت یعنی علمی بیعت“ اس جلسہ کا حصہ بن گئی ہے۔ہر سال جماعت احمد یہ میں نئے شامل ہونے والوں میں سے جو جالسهہ۔U۔K میں شامل ہوتے وہ دیگر شرکائے جلسہ سمیت حضور کے ہاتھ پر بیعت کرتے۔اس بیعت میں M۔T۔A کی براہ راست نشریات کے طفیل دنیا بھر کے احمدی تجدید عہد بیعت کرتے ہیں۔یہ روایت تا حال جاری ہے۔