حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ — Page 9
15 14 قیام لندن لندن آنے کے بعد آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں یورپ کی جماعتوں میں بالخصوص اور دنیا بھر کی جماعتوں میں بالعموم ایک بیداری کی لہر دوڑ گئی۔1985ء سے آپ نے انگلینڈ سے باہر دیگر ممالک کے دوروں کا آغاز کر دیا۔چنانچہ بعد میں آنے والے سالوں میں آپ نے جرمنی ، ہالینڈ ، فرانس بیلجیم ، براعظم افریقہ، براعظم آسٹریلیا، براعظم امریکہ کے بیشتر ملکوں کے دورے فرمائے۔اسی طرح آپ سنگا پور اور انڈونیشیا بھی تشریف لے گئے اور 1991ء میں آپ نے قادیان (انڈیا) کا تاریخی دورہ کیا۔1947ء میں قیام پاکستان کے بعد اہل قادیان نے چوالیس برس بعد پھر خلیفہ وقت کو اپنی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔آپ جہاں بھی نفس نفیس تشریف لے جاتے۔وہاں کی جماعتوں میں ایک روح پھونک آتے۔تربیت اور دعوت الی اللہ کے لحاظ سے ان کی رفتار میں تیزی آجاتی۔آپ نے دعوت الی اللہ کی تحریک اس بھر پور انداز میں چلائی کہ احمدیوں کے ہر گھر میں داعی الی اللہ تیار ہونے لگے جو دنیا بھر میں اپنے گھروں سے نکل کران لوگوں تک پہنچے جو ایک خدا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نا آشنا ہیں۔انہیں دین حق کا پیغام حق پہنچاتے اور اس طرح سعید فطرت روحوں کا میلان جماعت احمدیہ کی طرف ہوا اور لاکھوں نفوس حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔ایم۔ٹی اے کا اجراء آپ کے قیام لندن کے کار ہائے نمایاں میں سے ایک اہم کام بجا طور پر ایم ٹی اے (M۔T۔A) کو قرار دیا جا سکتا ہے۔جس کا آغاز 24 مارچ 1989 ء سے ہوا جب حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کا پہلا خطبہ جمعہ بذریعہ ٹیلی فون جرمنی اور ماریشس کی جماعتوں نے سنا۔اس کے بعد 13 جنوری 1992 کو حضورانور کا خطبہ جمعہ ایم۔ٹی۔اے پر نشر ہونے سے اس کی ہفتہ وار نشریات کا آغاز ہوا۔جبکہ اپریل 1992 ء میں براہ راست خطبہ جمعہ نشر ہونا شروع ہو گیا۔فروری 1993ء میں پہلی مرتبہ جلسہ سالانہ UK میں حضور انور کے خطاب براہ راست نشر ہوئے ، 7 جنوری 1994ء سے ایم۔ٹی۔اے کی روزانہ نشریات کا آغاز ہو گیا۔اور پھر یکم اپریل 1996ء سے با قاعدہ 24 گھنٹے کی نشریات شروع ہوئیں۔بلاشبہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اس پودے کی آبیاری فرمائی اور آج یہ پودا ترقی کرتے ہوئے ایک تناور اور چھتنار درخت بن چکا ہے۔M۔T۔A۔1۔M۔T۔A اور M۔T۔A العربیہ تین چینلز پر چوبیس گھنٹے دنیا بھر میں اس کی نشریات پیش کی جاتی ہیں اور خلیفہ وقت کی آواز براہ راست گل عالم میں پہنچ جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اب ہم بذریعہ انٹرنیٹ www۔mta۔tv کے ذریعہ بھی ان تینوں چینلز ہمہ وقت استفادہ کر سکتے ہیں۔