حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 20 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 20

حضرت سیدہ ام طاہر کی تشویشناک علالت کے دوران دینا شروع کیا۔۶۔مارچ کو ریاضی کا پرچہ تھا کہ در مارچ ۱۹۴۴ء کو ان کا حادثه انتقال پیش آگیا جو پوری جماعت کے لئے گویا قیامت خیز زلزلہ تھا جس نے مخلصین جماعت کی بنیا د ہستی کو ہلا کر رکھ دیا مگر حضرت صاحبزادہ صاحب نے اس موقع پر صبر، وقار اور رضائے باری تعالیٰ کا جو بے نظیر نمونہ دکھایا اُس نے آپ کے اساتذہ کو بھی حیران کر دیا۔چنانچہ میں محمد ابراہیم صاحب استاد تعلیم الاسلام ہائی سکول حال مبلغ امریکہ نے الفضل ۲۱ اپریل ۱۹۴۴ء میں لکھا کہ :- جناب سید ولی اللہ شاہ صاحب، بشارت الرحمن صاحب، صاجزادہ طاہر احمد صاحب اور خاکسار طاہر احمد کے کمرہ میں بیٹھے تھے طاہر احمد ریاضی کی تیاری کر رہا تھا کہ کسی عورت نے باہر صحن میں آکر روتے ہوئے کہنا شروع کر دیا کہ آپا جان فوت ہوگئیں۔وفات تو یقیناً ہو چکی تھی لیکن ہم طاہر احمد کو فوراً بغیر اس کے کہ وہ ذہنی طور پر اس خبر کو سننے کے لئے تیار ہو یہ اطلاع نہ دینا چاہتے تھے۔۔۔۔اس اثنا میں نماز عصر کا وقت ہو چکا تھا طاہر احمد نے وضو کیا اور مسجد میں نماز کے لئے چلا گیا۔پھر وہاں سے گھبرایا ہوا آیا کیونکہ اس کی تلاش ہو رہی تھی۔دیوار پھاند کر اپنی امی کے بالائی صحن میں اترا اور پوچھا کہ کیا