حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 19 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 19

19 طاہر احمد کی پسندیدہ چیز دیجیئے مگر آپ کیا دیں گے اس چیز کے لینے کے لئے تو آپ خود ان کے والد کے قدموں میں بھیجتے ہیں " د تابعین اصحاب احمد جلد سوم ص ۲۶۲ حضرت صاحبزادہ صاحب نے عرفان الہی کی آسمانی درس گاہ میں تربیت حاصل کرنے کے علاوہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل میں ظاہری علوم کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا چنانچہ آپ نے ۱۹۴۴ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے میٹرک کیا۔اس کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف۔ایس سی تک تعلیم حاصل کی ، دسمبر ۱۹۴۹ء کو جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخلہ لیا اور ۱۹۵۳ء میں امتیازی شان سے شاہد کی ڈگری حاصل کی پھر مزید تعلیم کے لئے حضرت مصلح موعود کی بابرکت معیت میں اپریل ۱۹۵۵ء میں یورپ تشریف لے گئے جہاں آپ نے لندن یونیورسٹی کے سکول آن اور نیشل اسٹڈیز میں تعلیم حاصل کی اور 7 اکتوبر ، 1990ء کو ربوہ میں ۶۱۹۵۷ مراجعت فرما ہوئے۔آپ کے ہمراہ صاحبزادہ سید محمود احمد صاحب ناصر بھی تھے۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ نے میٹرک کا امتحان اپنی پیاری والدہ