حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 21 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 21

بات ہے بستید ولی اللہ شاہ صاحب کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور کہا کہ فوت ہو گئیں۔طاہر خاموشی اور سکون کا مجتہ بن کر تخت پوشش پر بیٹھ گیا اور اس قدر صبر کا مظاہرہ کیا کہ مجھے خیال آیا ایسا نہو غم اندر ہی اندر ان کو زیادہ تکلیف دے اس لئے ہم نے یہ کوشش کی کہ طاہر تھوڑا بہت روئے۔طاہر بھی اب بھر چکا تھا اور ایک حد تک آنسو بہا کر اپنی امی ہاں اُس اُمتی کو جس کو ایک جہان رو رہا تھا یاد کیا اور کہا کہ مجھے دو تین مرتبہ ایسی خوا ہیں آچکی ہیں جن سے یہی ظاہر ہوتا تھا کہ نبی امی فوت ہو جائیں گی۔ابھی چند روز ہوئے مجھے خواب میں اتھی نے کہا کہ میں اس چراغ کی طرح ہوں جو مجھنے سے پہلے ڈگمگا رہا ہویا