حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 22 of 24

حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام — Page 22

(22) استعمال کی جاتی ہے تو یہ دلوں کے پھوڑے ہیں جو سارا سال پکتے رہتے ہیں اور وہ پیپ اس وقت پھٹ کر اُچھل اچھل کر باہر نکلتی ہے بہت ہی بد بودار مواد ہے۔جو باہر نکل کر گلیوں میں جاتا ہے اور ساری فضاء کو یہ بد بودار کر دیتا ہے۔دوسری طرف مقابل پر دیکھیں۔اگر وہ اُن کا مقابلہ کرنے والے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے نشان دیکھ کر اپنے دلوں کو پاک کر چکے ہوتے تو ایسے موقعہ پر استغفار سے کام لیتے۔گند کا جواب گند سے نہ دیتے بلکہ اُن کے لئے دعا گو ہو جاتے۔ان پر زیادہ رحم اور شفقت کرتے ان کو سمجھانے کے لئے سارا سال کا روائیاں کرتے اور دلائل کی دُنیا میں اُن کو گھسیٹ کر لاتے اور دلائل کے میدانوں میں یہ فیصلہ کرتے بجائے اس کے کہ تلوار کے میدان میں ایسے فیصلے کئے جائیں۔پس ادھر بھی وہ پاک نمونے نہیں ہیں اُدھر بھی وہ پاک نمونے نہیں ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ اس زمانے میں اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچا تعلق باندھنا ہے تو اس امام سے تعلق باندھے بغیر یہ سچا تعلق قائم نہیں ہو سکتا۔جو امام ان پیشگوئیوں کے مطابق آیا ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے عطا فرمائی تھیں۔وہ تعلق جو تیرہ سو سال سے تم کاٹ بیٹھے وہ تعلق تیرہ سوسال کے بعد دوبارہ جوڑنے کا وقت آیا ہے اور آسمان سے وہ رشی نیچے کی گئی جس رشتی سے وہ ہاتھ جدا ہو چکے تھے۔اب ایک ہی راہ ہے کہ اُس رشتی کو دوبارہ مضبوطی سے پکڑ لو اور پھر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن میں پناہ لو۔اس پناہ کے سوا اور کوئی پناہ نہیں ہے اور یہ پناہ امام وقت کے انکار کے ذریعہ میتر نہیں ہو سکتی۔یہ پناہ صرف اس صورت میں نصیب ہوسکتی ہے اگر امام وقت کو تسلیم کرو۔اُس سے محبت کا رشتہ باندھو۔کیونکہ یہی محبت کا رشتہ سلسلہ وارخدا تک پہنچے گا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت تمھارے دلوں میں پیدا کرے گا صحابہ کی سچی محبت کے سلیقے تمہیں سکھائے گا اہل بیت کی سچی محبت کی روح تمہیں عطا کرے گا۔یہ صاحب عرفان محبت ہوگی جس کے نتیجہ میں دل پاک عمل پیدا ہوتا ہے۔یہ ایسی محبت ہوگی جس کے نتیجہ میں دل پاک کئے جاتے ہیں اور پاک دل ایک دوسرے سے نفرت نہیں کیا کرتے۔پاک دل آپس میں بٹ نہیں جایا کرتے بلکہ ایک ہاتھ پر جمع ہو جاتے ہیں اور امت محمدیہ کو دوبارہ ایک